ہمارے ہاتھ بھرے ہوئے ہیں

دنیا کی پروپیگنڈا مشینیں لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے تمام تر امکانات کو بروئے کار لاتی ہیں اور ان کے مقابلے میں نمونے کے طور پر پیش کرنے کے لیے دنیا کی اقوام کے ہاتھ خالی ہیں اور ان کے پاس نمونے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے جبکہ ہمارے ہاتھ بھرے ہوئے ہیں، امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کے بارے میں کہا گیا ہے: «سَیِّدَی شَبَابِ اَهلِ الجَنَّۃِ» یہ دونوں جنت کے جوانوں کے سردار ہیں۔ یعنی ان کی جوانی ہمیشہ نمونے کے طور پر دنیا کے نوجوانوں کی نظروں کے سامنے ہونی چاہئے، نیز رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم اور امیرالمؤمنین علیہ السلام کی جوانی بھی اسی طرح ہی ہے۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
7 اگست 2004