ہم ایک ہیں

ہم ایک ہی ہیں، ہم الگ نہیں ہیں۔ اختلاف، اختلاف ہر دو مکاتب فکر میں موجود ہے۔ اس اختلاف کو ایسا اختلاف نہیں بننا چاہیے کہ ہم اسلام کی بنیادی تعلیمات میں (اختلاف کرنے لگ جائیں)۔ اسلام اس سے بلند تر ہے کہ ہم مسلکی اختلاف کی وجہ سے مثلاً اسلام (کے بارے میں یہ کہیں کہ) کیا کریں۔ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ آج اسلام خطرے میں ہے، اس لیے ہم سب پر لازم ہے کہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیں اور وہ غلط فہمیاں جو ماضی میں ہمارے درمیان وجود میں آئیں، ان سے ہاتھ اٹھا لیں۔ ماضی کی طرح (آج بھی) جو ہاتھ ہمارے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں، انکو کاٹ ڈالیں۔

امام خمینی رضوان اللہ علیہ
صحیفہ امامؒ، جلد 6،صفحہ 95