ہم کس چیز کی معافی مانگیں؟

ہم سے کچھ غلطیاں سر زد ہو چکی ہیں اور بعض گناہ ایسے ہیں جو کسی غیر شرعی فعل کے ارتکاب کی صورت میں نہیں بلکہ کسی عمل کو ترک کرنے کی صورت میں انجام پاتے ہیں، یعنی ہمیں کچھ کرنا چاہیے تھا لیکن ہم نے نہیں کیا۔ ہم میں سے اکثر لوگ اس دوسری قسم کے گناہ کا شکار ہیں، چنانچہ مقام عمل میں ہمیں بہت کچھ کرنا تھا، ہمیں کچھ کہنا تھا، ہمیں کوئی اقدام کرنا تھا، ہمیں کہیں دستخط کرنا تھا مگر ہم نے اپنی سستی، کاہلی اور اپنے اوپر عائد ہونے والی ذمہ داری سے پہلو تہی کے نتیجے میں انجام نہیں دیا، یہ گناہ ہے اور اسکے بارے میں ہم سے سوال کیا جائیگا۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
12 اپریل 2022