بسم‌ الله الرحمن الرحیم

ملک کے نمایاں اور ممتاز ایٹمی و دفاعی سائنسدان جناب محسن فخری زادہ جرائم پیشہ اور سفاک ایجنٹوں کے ہاتھوں شہید کر دئے گئے۔

اس کم نظیر علمی ہستی نے اپنی قیمتی زندگی عظیم اور پائدار علمی کاوشوں کی خاطر راہ خدا کے لئے وقف کر دی اور شہادت کا عظیم مرتبہ انہیں حاصل ہونے والا الہی انعام ہے۔

متعلقہ افراد دو باتوں کو پوری سنجیدگی سے اپنے لائحہ عمل میں شامل کریں۔ ایک یہ کہ اس مجرمانہ کاروائی کی تحقیقات اور اِس میں ملوث افراد اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا اور دوسرا یہ کہ شہید جن تمام شعبوں میں مصروفِ خدمت تھے ان میں ان کے سائنسی و تکنیکی منصوبوں کو آگے لے کر جانا۔

میں ان کے عزت مآب خاندان، ملک کی علمی و سائنسی برادری، گوناگوں شعبوں میں ان کے رفقاء کار اور شاگردوں کو اس شہادت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی جدائی کی تعزیت دیتا ہوں اور اللہ تعالٰی سے ان کے لئے بلندی درجات طلب کرتا ہوں۔

سیّدعلی خامنه ای
28 نومبر2020