اک فقر ہے شبیری اس فقر میں ہے مِیری
میراثِ مسلمانی سرمایۂ شبیری

اربعین کے لیے ہر سال کربلا میں تمام مکتب عاشورہ کے پیروکاروں، حریت پسندوں، اسلام محمدی کے پیروکاروں اور عالمی شیطانی طاقتوں کے خلاف برسرپیکار مجاہدین فی سبیل اللہ کا عالمی اجتماع اور اپنے مولا و آقا چراغ ہدایت اور کشتی نجات کے روضے کا طواف کرنا اور آپ علیہ السلام سے عہد و پیمان باندھنا کہ اے ہمارے سید و سردار ہم آج بھی آپ کی راہ پر گامزن ہیں. اے حریت پسندوں اور آزاد ضمیر انسانوں کے امام ہم آج بھی اسلامی انقلاب کے پرچم تلے اور ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی رہبری میں وقت کے یزیدوں اور فرعونوں سے برسر پیکار ہیں.

اربعین حسینی کے یہ زیبا اور دلکش تاریخی مناظر، ہر حق و حقیقت کے متلاشی انسان کو اپنی طرف کھینچتے ہیں. بالخصوص وہ عاشقان جو کسی بھی وجہ سے اربعین حسینی کے عالمی اجتماع میں شرکت سے محروم رہ جاتے ہیں، ان کے لیے اس محرومی کو تحمل کرنا بہت سخت ہوتا ہے جس کا اندازہ ان کی بے قراری اور اضطراب سے ہوتا ہے.

اربعین حسینی میں شرکت سے رہ جانے والے عزاداران امام مظلوم، اور رھبر معظم کے احساسات اور جذبات کا مشاہدہ اس ویڈیو میں کیجئے.

#ویڈیو #نیابت #اربعین #مشعر #عرفات #منا #رضائےالہی #تحریک #انقلاب اسلامی

کل ملاحظات: 11061