اس میں شک نہیں کہ اس کائنات میں حجت خدا کی مثال ایسی ہے جیسے انسان کے بدن میں دل، چنانچہ دل کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا اسی طرح حجت خدا کے بغیر یہ کائنات باقی نہیں رہ سکتی، جسطرح انسان کے بدن میں حیات کیلئے بدن کا ہر عضو، دل کا محتاج ہے اسی لئے دل کو دیگر تمام اعضاء پر مرکزی حیثیت حاصل ہے، بالکل اسی طرح حجت خدا کے بغیر یہ دنیا اداس ہے اور جب تک حجت خدا کی عنایت شامل حال نہ ہو اس میں سکوں و قرار نہیں ہوگا، اور اسی پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے شاعر نے اس ترانے میں امام زمانہ کے ساتھ مناجات کرتے ہوئےامام کے بغیر انسان کے دل کی جو کیفیت ہے اسے بہترین انداز میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور حاج محمد علي قاسمي نے اپنی بہترین آواز میں اسے امام زمانہ کے عاشقوں کیلئے پیش کیا ہے جسے آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

#ویڈیو #محمد_علی_قاسمی #جدائی #عادت #مسافر #امید #پرواز #سحر #دعا #قنوت #چین #غافل #پرجوش #دستگیری #تکلیف #عقیدت

کل ملاحظات: 1531