اربعین نواسہ رسول، فرزند بتول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی یاد میں منایا جانے والا مذہبی تہوار ہے جسکا آغاز خود اہلبیت علیہم السلام نے کیا اور ہر سال عراق کے مختلف شہروں سے شروع ہو کر 20 صفر کو کربلائے معلی میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ اس سفر کو عام طور پر پیدل طے کیا جاتا ہے۔ اور ہر سال عراق کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے اس مراسم میں شرکت کرنے کے لئے شیعوں کے علاوہ اہل‌ سنت، عیسائی، ایزدی اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے لاکھوں لوگ عراق کا سفر کرتے ہیں۔

ان آخری برسوں میں اربعین کے پیدل سفر میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کروڑوں میں پہنچ گئی ہے یہاں تک کہ یہ مراسم دنیا میں منعقد ہونے والے سب سے عظیم مذہبی اجتماع میں بدل گئے ہے۔ آئے دن اسکے شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آج اربعین پر ہونے والی مشی بین الاقوامی سطح پر مقاومت کا مظہر ٹھہری ہے اور عاشورائے حسینی کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کیلئے ایک طاقتور میڈیا کا کردار ادا کرہی ہے۔

اربعین کس طرح عاشورائے حسینی کیلئے میڈیا کا کردار ادا کرتا آرہا ہے؟ اسکا آغاز کب سے ہوا اور اسکو مزید کس طرح وسعت دینے کی ضرورت ہے؟ اور اس سلسلے میں کن لوگوں کو آگے بڑھ کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے؟ ان تمام باتوں کو ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی زبانی آپ اس ویڈیو میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #اربعین #عاشوراء #طاقتور #میڈیا #وسعت #گہرائی #مجالس_عزا #مشی

کل ملاحظات: 12281