امام حسین علیہ السلام کے سفر کربلا کے دوران امام سجاد علیہ السلام کے ساتھ آپ کے فرزند حضرت امام باقر علیہ السلام بھی ہمراہ تھے، اس وقت آپؑ کی عمر صرف چار یا پانچ برس کی تھی، آپ ؑ اپنے پدر بزرگوار کی طرح واقعہ کربلا کے عینی شاہد ہیں، آپ نے سرزمین کربلا میں جہاں اپنے عزیزوں کو شہید ہوتے ہوئے دیکھا وہی کربلا کے بعد اہل حرم کی اسیری اور اسیری کے دوران دشمنوں کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم بھی سہے اور اہل حرم کے ہمراہ کوفہ اور شام کے بازاروں اور دربار میں بھی لائے گئے۔ چنانچہ اس داستان میں امام باقر علیہ السلام کے سفر کی غم انگیز داستان کو ادبی قالب میں شاعر اہل بیت علیہم السلام محمد جواد الہی پورنے قلم بند کیا ہے جسے آپ اردو ترجمے کے ساتھ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

#ویڈیو #امیر_علی_حبیبی #محمد_ہدایتی #امام_باقر_علیہ_السلام #داستان #سفر #کربلا #حج #مکہ #مدینہ #لہو #موج #تلخ #ظہور #شیرین #جنت #عصمت #عاشورہ

کل ملاحظات: 1147