خداوند متعال کے ہاں امام حسینؑ کا بہت بڑا مقام ہے، یہی وجہ ہے کہ امامؑ کی عزاداری اور اس کے لئے گریے کا بہت عظیم ثواب بیان کیا گیا ہے۔ کیونکہ راہِ خدا میں جو قربانی امام حسینؑ نے دی ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ہے۔

اسی وجہ سے جو بھی گناہگار انسان اس در پر آتا ہے، اور حقیقی معنوں میں امام حسینؑ کا عاشق اور سچا محب بنتا ہے، ایک ایسا عشق جو اس کی زندگی میں انقلاب اور تبدیلی لاتا ہے تو یہی امام حسینؑ کا عشق اور ان کے لئے گریہ اور عزاداری کرنا انسان کے گناہوں کی بخشش کا سبب بنتے ہیں۔ یہ عشق انسان کو گناہوں سے دور کر دیتا ہے۔

جس شخص کی زبان پر “حسینؑ حسینؑ” ہے یہ حقیقت میں خدا کی جانب سے اس پر خاص کرم ہے کیونکہ یہ ہر ایک کو نصیب نہیں ہے۔
امام حسینؑ کے عشق کی اس تاثیر کو شاعر نے اس منقبت میں قلمبند کیا ہے، جسے اردو ترجمے کے ساتھ آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔

#امام #حسین #مقام #عزاداری #گریہ #ثواب #قربانی #مثال #گناہگار #حقیقی #عاشق #محب #انقلاب #بخشش #سبب

کل ملاحظات: 2119