امام حسین علیہ السلام کے دور میں اسلام کے خلاف بنی امیہ کی سازشوں کے نتیجے میں اسلامی معاشرہ ہر لحاظ سے انحطاط اور تنزلی کا شکار تھا، ہر طرف اسلامی اور انسانی اقدار کی دھجیاں اڑائی جارہی تھیں اور اسلامی سماج سقوط کے دھانے پر پہنچ چکا تھا جہاں سنتوں کا گلا دبایا جارہا تھا اور بدعتوں کو زندہ کیا جارہا تھا۔ اگر یہی صورت حال باقی رہتی تو آگے آنے والی نسلوں کیلئے اسلامی تعلیمات میں سے کچھ بھی ہاتھ آنے والا نہیں تھا۔

امام حسین علیہ السلام نے اسلامی معاشرے میں پنپنے والے انحرافات اور اسلامی اقدار کے خلاف ہونے والی بنی امیہ کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا چنانچہ اس راہ میں آپ نے اپنی اور اپنے عزیزوں کی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا اوراپنی اور اپنے عزیزوں کی شہادت کے ذریعے اسلامی اہداف اور مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوئے اور اس طرح آپ نے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لائے ہوئے دین کو دوبارہ حیات نوبخشی۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی زبانی اسلامی اقدار کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے امام حسین علیہ السلام کے قیام پر روشنی ڈالی گئی ہے، جسے آپ اس ویڈیو میں مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #امام_حسین #انحطاط #اقدار #تحریک #سماج #قیام #دین #زندہ #از_تبیین_تا_قیام

کل ملاحظات: 9824