19 ماہ مبارک رمضان کی صبح، تاریخ انسانیت کا وہ قیامت خیز واقعہ رونما ہوا جس میں پیکر عدالت، امیر المؤمنین، مولیٰ الموحدین، حضرت علی علیہ السّلام کے سر اقدس پر دنیا کے شقی ترین انسان نے اپنی زہر آلود تلوار سے ایسی ضربت لگائی جس کی وجہ سے انسانی معاشرہ، امیر المؤمنین علی علیہ السّلام جیسی شخصیت سے محروم ہو گیا۔ ابن ملجم مرادی ملعون نے 19 ماہِ رمضان کو، نماز فجر کے وقت، مسجد کوفہ میں، سجدے کی حالت میں، امیر المؤمنین علیہ السلام پر حملہ کیا چنانچہ شاعر نے اس نوحے میں مولا علی علیہ السّلام کی آخری نماز کو محور قرار دیتے ہوئے شیعیانِ حیدر کرارؑ اور محبان اہل بیت علیہم السلام سے امیر المومنین علیہ السلام کی اس آخری نماز کی اقتدا کرنے پر زور دیتے ہوئے اس قیامت خیز منظر کو ہمیشہ یاد رکھنے پر زور دیا ہے۔ اس نوحے کو حاج مہدی رسولی نے اپنی بہترین آواز میں پیش کیا ہے جسے آپ اردو ترجمہ کے ساتھ اس ویڈیو میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

#ویڈیو #مہدی_رسولی #امام_علی_علیہ_السلام #نماز #کوفہ #اقتداء #صبح_قیامت #انبیاء #اولیاء #حیدر #شوکت

کل ملاحظات: 1148