یہ ایک بہترین فارسی نوحہ ہے، جس میں امام حسینؑ نے اپنی بہن حضرت زینب کبریؑ کو مخاطب کر کے صبر کی تلقین کے ساتھ آئندہ رونما ہونے والے حالات سے انہیں با خبر کیا ہے اور یہ بیان کرنے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح شہیدوں کا خون ظلم کی بساط کو لپیٹ کر رکھ دیگا؟ دشمن کو اس کے دربار میں ذلیل و خوار کر دیگا اور دشمن کی بزم میں ہی عزاداری ہوگی اور کس طرح ظالم کے سر پر قہر الہی کی تلواریں ٹوٹ پڑیں گی اور کس طرح وہ اپنے کیفر کردار تک پہنچ جائیگا؟ چنانچہ انہی تمام باتوں کو شاعر نے اس نوحے میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے، جسے آپ اردو ترجمے کے ساتھ ایران کے معروف نوحہ خواں، محمد حسین پویانفر کی آواز میں اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

#ویڈیو #محمد_حسین_پویانفر #فارسی_نوحہ #زینب #خون #دشت #صبر #ظلم #فنا #تلواریں #بزم #طوفان #گرج #نیزے

کل ملاحظات: 886