قرآن کریم کی متعدد آیات میں، آیاتِ الٰہیہ پر تدبر اور تفکر کرنے کا حکم دیا گیا ہے لہٰذا قرآن کریم کی تلاوت کے دوران صرف تلاوت پر ہی اکتفاء نہیں کرنا چاہیے بلکہ تلاوت کے ساتھ ساتھ آیات الہیہ پر غور و فکر کرنے کی بھی ضرورت ہے، چنانچہ قرآن کریم میں تدبر کے لیے پہلے مرحلے میں قرآنی آیات کے معانی اور مفاہیم کو سمجھنا ضروری ہے اور یہ کام عربی زبان سے واقف حضرات کے لیے تو ممکن ہے لیکن جو عربی زبان سے واقف نہیں ہیں ان کے لیے یہ کام ممکن نہیں جبکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کی اکثریت، غیر عربوں پر مشتمل ہے یا پھر عربی زبان سے واقف نہیں ہیں لہٰذا انہیں قرآنی آیات کے مفاہیم کو سمجھنے کے لیے دشواری کا سامنا ہوتا ہے لہٰذا وہ اگر قرآن کریم کی آیات میں تدبر کرنا چاہیں تو کس طرح تدبر کر سکتے ہیں؟ چنانچہ اس اہم ترین سوال کے جواب کو جاننے کے لیے ولی امر مسلمین کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھیے۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #قرآن #تدبر #عرب #عوام #باطن #عمیق #ظاہر #دسترس #تلاوت #تفسیر #ترجمہ

کل ملاحظات: 6907