کسی بھی ملک کی ترقی کا دار و مدار امینت پر منحصر ہے۔ اگر کسی سماج میں امنیت کا فقدان ہو تو وہ سماج کبھی بھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا کیونکہ امنیت انسانی زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کی اساس ہے اور اسے کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے، اگر چنانچہ کسی بھی ملک اور سماج کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہونا ہو تو ضروری ہے کہ اس سماج اور ملک کے لوگوں کو زندگی کےتمام میدانوں میں امنیت پر توجہ دینا ہوگی۔ امنیت کے باب میں ایک چیز جسکو اہمیت کی نگاہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے وہ ان افراد کی شناخت اور قدردانی ہے جو امنیت کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں، اور انکی شب و روز کی کوششوں کے نتیجے میں ملک کی سرحدوں سے لیکر قومی شاہراہوں اور شہروں تک کی فضا پرامن رہتی ہے اور انکی فداکاری کی اعلاء مثال یہ ہے کہ وہ بسا اوقات امن مخالف عناصر اور جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے قومی سالمیت کی خاطر جام شہادت تک نوش کرتے ہیں ۔

وہ کون لوگ ہیں جو امنیت کے محافظ ہیں؟ کیا ہم انکی شناخت رکھتے ہیں؟ اور کیا ہم انکی قدردانی کرتے ہیں؟ اگر امنیت کے محافظ قومی سلامتی اور امنیت کی فراہمی میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں تو انکا مقام کیا ہے؟

ان تمام سوالات کے جوابات کو آپ، ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #امنیت #امن_عامہ #پریشانی #اصرار #ذاتی_مسائل #احساس_تحفظ #یونیورسٹی #حوزہ_علمیہ #اہلخانہ #سرمایہ_کاری #پیشرفت

کل ملاحظات: 11111