قائد امت، رہبر معظم شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ نے فرمایا کہ کربلا میں بہت سے بزرگ اصحابِ امام حسینؑ نے جامِ شہادت نوش کیا، لیکن حضرت جونؑ کی شہادت کا منظر کچھ اور ہی تھا۔ ایک سیاہ فام غلام، جس کا نہ کوئی خاندان منتظر تھا اور نہ کوئی قریبی رشتہ دار، جب میدانِ کربلا میں گرا تو امام حسینؑ نے اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جو محبت، انسانیت اور کرامتِ انسانی کی لازوال مثال بن گیا۔ یہ دل سوز واقعہ ہمیں بتاتا ہے کہ امام حسینؑ کی نگاہ میں رنگ، نسل اور سماجی مقام کی کوئی اہمیت نہ تھی؛ اصل معیار اخلاص، وفاداری اور عشقِ حق تھا۔

امام حسینؑ کی خاص محبت کا منظر سننے کیلئے رہبر معظم شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

#ولایت_میڈیا #ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #شہید_خامنه_ای #شہید #علی_اکبرؑ #امام_حسینؑ #حضرت_جونؑ #حضرت_ابوذرؑ #کوفہ #جذبات

کل ملاحظات: 9