بعض شخصیتیں اس قدر عظیم ہوتی ہیں کہ اگر انسان سو سال یا اس سے بھی زیادہ عمر، معارف کو حاصل کرنے میں گذار دے اور سیکھتا رہے تب بھی اس کے لئے ان عظیم شخصیتوں کو درک کرنا آسان نہیں ہوتا۔

ان میں ایک عظیم شخصیت حضرت زینبؑ کی ہے۔ یہ امام علیؑ کی وہ بیٹی ہیں کہ جب ابن زیاد کے دربار میں اس ملعون نے کہا کہ دیکھا خدا نے تمہارے ساتھ کیا کچھ کیا؟ تب بی بی زینبؑ نے جو جملہ کہا کہ:

ما رایت الا جمیلا؛ میں نے خوبصورتی کے سوا کچھ بھی نہیں دیکھا۔

تو یہ ان کا جملا توحیدی معرفت کا وہ عرفانی جملہ تھا جسے وہ ظالم تو بس سن کر چپ ہی ہو گیا لیکن حقیقت میں بی بی نے پورے عرفان اور اپنی عرفانی نگاہ کو اس جملے میں سمیٹ دیا تھا، اس کو درک کرنے اور اس کی گہرائی کو سمجھنے کے لئے پوری زندگی کی تعلیم بھی کافی نہیں ہے۔

بی بی زینبؑ کی عظمت اور ان پر آئی شامِ غریبان کی مصیبت کی گہرائی کس قدر تھی؟
اس سلسلے میں مزید تفصیل اس وڈیو میں ملاحظہ کریں۔

#عظیم #شخصیت #معارف #درک #زینب #امام #علی #خوبصورتی #توحیدی #معرفت #ظالم #تعلیم

کل ملاحظات: 2104