شہزادی کونین حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ایک ایسی عظیم ہستی ہیں جس کی فضیلت کو قرآن کریم کی بہت سی آیات میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، آیت تطہیر سے لیکر آیت مودت اور آیت مباہلہ اور سورہ دہر تک ہر ایک آپ کے کرار کی قصیدہ خوانی کرتے نظر آتی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ نے آپکو جنت کی عورتوں کی سردار کے عنوان سے متعارف کرایا ہے اور یہ اعزاز دنیا کی کسی اور خاتون کو حاصل نہیں، آپ کے اتنے فضائل ہیں کہ جنہیں کوئی بھی زبان کما حقہ بیان نہیں کرسکتی، لہذا دنیا کی کسی بھی خاتون کا مقایسہ ہرگز آپ سے نہیں کیا جاسکتا۔ آپ وہ عظیم ہستی ہیں کہ علم نسواں میں جس کا کوئی ثانی نہیں۔

آیت تطہیر میں آپکی کونسی خصوصیت کو بیان کیا گیا ہے؟ آیت مباہلہ میں آپکی کونسی فضیلت کی جانب اشارہ ہوا ہے؟ اور سورہ ہل آتی میں آپکی کس فداکاری کی جانب اشارہ کیا گیاہے؟ چنانچہ انہی تمام سوالات کے جوابات سے آگاہی کیلئے ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔

کل ملاحظات: 9597