عام طور پر لوگوں کی زندگی میں اگر کوئی ایک پہلو غالب آجائے توزندگی کے دوسرے پہلووں کی ڈور ہاتھ سے نکل جاتی ہے جس کے نتیجے میں زندگی کے تمام پہلووں میں وہ توازن اور اعتدال برقرار نہیں رہتا جو ہونا چاہئیے، ایسے موقع پر ہمیں ان ہستیوں کی سیرت کے عملی نمونوں کو مدنظر رکھنا ہوگا کہ جن کی زندگی کے تمام پہلووں میں ہر جہات سے اعتدال پایا جاتا ہے، خواہ انکی فردی زندگی ہو یا سماجی زندگی، عبادی زندگی ہو یا سیاسی زندگی یا پھر گھریلو زندگی، غرض زندگی کے ہر پہلو میں اعتدال پایا جاتا ہے۔ چنانچہ انہی ہستیوں میں ایک شخصیت، شہزادی کونین صدیقہ طاہرہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی ذات ہے جو ہر جہت سے تمام لوگوں خاص کر صنف نازک کیلئے نمونہ عمل ہے۔

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے گھریلو امور میں ہمارے لئے کیسے انمٹ نقوش چھوڑے؟ آپ کی عبادت اور بندگی کس نہج پر تھی؟ سیاسی زاویہ نگاہ سے آپکی حیات طیبہ کا منظر نامہ کیسا تھا؟ چنانچہ انہی تمام سوالات کے جوابات سے آگاہی کیلئے ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #عظیم_ہستی #فاطمہ_سلام_اللہ_علیہا #خاتون #گھریلو #شوہر #مسجد #تقریر #عبادت #قیام #جہاد #کردار #سیاست

کل ملاحظات: 1570