موجودہ دور میں انسان کی زندگی پر سوشل میڈیا اور سائبر اسپیس کا جو کردار ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے اگر انسان اس وادی میں محتاط طریقے سے قدم نہ رکھے تو دشمن کے حملوں کا نشانہ بن سکتا ہے اور دشمن کی پروپیگنڈہ مشینری اسے بہاکر لے جا سکتی ہے جس کے نتیجے میں انسان اپنے اعتقاد اور ایمان کو ہاتھ سے دھو بیٹھتا ہے، آج دشمن نے جنگ کے میدان کو سوشل میڈیا اور سائبر اسپیس قرار دیا ہے اور اسی میدان سے انقلاب اسلامی کو اپنے توپخانوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے لٰہذا اس سلسلے میں لوگوں کو بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

اب یہاں سوال یہ ہے کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور سائبر اسپیس کو دشمن کی جانب سے میدان جنگ بناکر انقلاب اسللامی کے خلاف معرکہ آرائی کے پیچھے کونسا راز مضمر ہے اور کیا دشمن کو اس میدان میں اسلامی انقلاب کے خلاف کامیابی ہوسکتی ہے؟ آئے دیکھتے ہیں رہبر انقلاب اسلامی کی اس ویڈیو میں۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #دشمن #سوشل_میڈیا #جنگ #جھوٹ #انقلاب_اسلامی #محتاط #کمزوری #کرتوت #نشانہ #نفسیاتی_جنگ #مشینری

کل ملاحظات: 7694