انسان کو کامیاب زندگی گزارنے کے لئے جو چیز محرک العمل ہے، وہ امید ہے۔ انسان اگر ناامید ہوتو وہ کبھی بھی کامیاب زندگی نہیں گزار سکتا؛ لہٰذا انسان کو کامیاب زندگی بسر کرنے کے لئے امیدوار ہونا ضروری ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوسی اور ناامیدی کو کفر کے مترادف قرار دیا کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ناامیدی کی صورت میں انسان جہاں اپنی زندگی کے لئے کوشش کرنے سے باز رہتا ہے وہیں بسا اوقات خود کشی کے ذریعے اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کر دیتا ہے لیکن اس کے برعکس جس کے اندر امید کی شمع روشن ہو وہ اسی امید کے بل بوتے پر اپنی زندگی کی بہتری کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری کے لئے بھی ہر ممکن کوشش کرتا ہے؛ جس کا نتیجہ انقلاب کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے، جسے ہم امام خمینیؒ کی انقلابی تحریک میں مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ امام خمینیؒ کے وجود میں شمع امید ہمیشہ اس طرح روشن تھی کہ آپ کبھی بھی مشکل حالات سے مرعوب نہیں ہوئے۔ چنانچہ اس ضمن میں مزید تفصیل کے لئے رھبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #امید #تحریک #قیام #دہائی #امام_خمینیؒ #ایمان #سرچشمہ #روشن #شمع #میدان

کل ملاحظات: 7192