شہدا کے نام کو زندہ رکھنا درحقیقت شہدا کے راستے اور اس عظیم الشان ہدف کو زندہ رکھنا ہے. شہدا کی یاد اور ان کے مقدس نام کو زندہ رکھنے کے لیے جس طرح ان کے نام سے پروگرامات اور مجالس موثر ہوتی ہیں اسی طرح ان کے نام سے منسوب جگہیں مثلا مختلف مقامات، گلیاں اور سڑکیں بھی اپنا خاص اثر رکھتی ہیں. جب ایک نوجوان یا جوان ایک شہید سے منسوب مقام سے گزرے گا یا اس کی نظر اس مقدس نام پر پڑے گی تو اس کا ذہن اور اس کی فکر پر اس کا ایک مثبت اثر پڑے گا. اس طرح ایک معاشرے میں اس اسلامی اور الہی ثقافت کی ترویج ہوگی اور شہدا کے نام کی برکت سے ایسا معاشرہ جہاں پر شہدا کو خاص مقام حاصل ہو ہمیشہ زندہ رہے گا.

اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.

#ویڈیو #شہدا #یاد #نام #سڑک #گلی #شہر #قابل_فخر #مسلسل_کوشش

کل ملاحظات: 9708