«صلح کی کہانی» کے عنوان سے یہ ایک بہترین فارسی ترانہ ہے جس میں «قاسم صرافان» نامی فارسی شاعر نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی صلح کے پس منظر میں حق و باطل کا مقایسہ کرتے ہوئے اہل ایمان کی غیرت کو جوش دلانے کی کوشش کی ہے اور اس ترانے میں شاعر نے جہاں عصر حاضر میں باطل طاقتوں کے ذریعے حق اور اہل حق کے خلاف ہونے والے مظالم کی جانب اشارہ کیا ہے وہیں اہل حق کی غیرت کی جانب بھی اشارہ کیا ہے جو اپنی غیرت دینی کی بناپر باطل کے دھوکے بازی کا شکار نہیں ہوتے اور ان کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرتے۔ علاوہ ازیں معاویہ کے ساتھ ہونے والی صلح پر مبنی تاریخ کی اس تلخ داستان کو دہرانے نہیں دیں گے جس میں پیکر حق امیر المؤمنین علی علیہ السلام کے فرزند امام حسن علیہ السلام تنہا رہ گئے تھے۔ چنانچہ اس ضمن میں مزید اہل حق کے کارناموں اور ان کی دینی اور ایمانی خصوصیات کو جاننے کے لیے «مصطفی شریف روحانی» کی سرپرستی میں فدائیان ولایت نامی گروہ کے ذریعے ریلیز ہونے والے اس ترانے کی ویڈیو کو اردو ترجمہ کے ساتھ ضرور ملاحظہ فرمائیں۔

#ویڈیو #فدائیان_ولایت #استقامت #امریکہ #حکومت #روحانی #طاقت #مغرور #امام_حسن_علیہ_السلام #غربت #عاشق #وعدہ #انتظار #مقاومت

کل ملاحظات: 1532