آمادۂ حرکت ہیں تیرے قافلے والے
بس یہ ہے صدا قافلہ سالار کہاں ہو؟

ویسے تو تمام ادیان و مذاہب ایک نجات دہندے کے منتظر رہے ہیں اور آج یہ انتظار اپنی آب و تاب کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔ انتظار کرنے والوں کی دو اقسام ہیں ایک وہ جو ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظر فردا ہیں اپنی طرف سے کوئی کوشش و جدوجہد کرتے دکھائی نہیں دیتے فقط چاہتے ہیں کوئی آئے اور دنیا سے بے عدالتی اور ظلم و ستم کا خاتمہ کرے لیکن کچھ ایسے منتظرین بھی ہیں جو نہ صرف نجات دہندے کے ظہور کی دلوں میں آرزو رکھتے ہیں بلکہ اُس نجات دہندے کے ظہور کے لیے زمینہ فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ جی ہاں وہ یہی مکتبِ عاشورہ، خالص محمدی اسلام کے پیروکار ہیں جو آج دنیا بھر کی ظالم و جابر شیطانی طاقتوں کی آنکھوں کا کانٹا بنے ہوئے ہیں اور اُن کے پلید و شوم عزائم کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی خدمت میں ایک خوبصورت ترانہ اِس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #فراق_تمام #سحر_نزدیک_ہے #ظہور #حکومت #بلند_ترین_مقام #دوری #یوسف #کنعان #زمین #شکوہ #ثامن_الحجج #دعائے_فرج #صبر #بصیرت

کل ملاحظات: 2580