وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْرِي نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّـهِ ۗ وَاللَّـهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ۔ ’’اور لوگوں میں وہ بھی ہیں جو اپنے نفس کو مرضی پروردگار کے لئے بیچ ڈالتے ہیں اور اللہ اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے۔‘‘ (سورہ بقرہ آیہ، 207)

خدا کی قسم اگر آج ہمارے پاس کربلا کا رول ماڈل موجود نہیں ہوتا تو حقیقی اسلام صدیوں پہلے ہی دفن ہو جاتا اور اسلام کے نام پر ایک بھیانک اور مسخ شدہ شکل موجود ہوتی لیکن یہ خداوندِ متعال کا وعدہ تھا کہ وہ اپنے دین کو تا قیامت محفوظ رکھے گا اُن پاک و پاکیزہ ہستیوں کے وسیلے سے جنہوں نے اپنے نفس کو اور اپنے پورے وجود کو خدا وندِ متعال کے قرب و رضا کے لیے بیچ ڈالا اور اُن کا خریدار خود خداوندِ متعال قرار پایا۔

امام حسین علیہ السلام کے حقیقی پیروکار، مکتبِ عاشورہ کے تربیت یافتہ افراد تا قیامت زمانے کے فرعونوں، نمرودوں اور یزیدوں سے ٹکراتے رہیں گے اور اسلام کی نجات بخش تعلیمات اور اقدار کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

معروف ریسرچ اسکالر ڈاکٹر حسن عباسی کے بیانات سے مستفید ہونے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #قاسم_سلیمانی #مجمع #بے_مثال #اربعین #مشی #پیادہ_روی #سوگ #تابوت #علامہ_طباطبائی #بہا #قیمت

کل ملاحظات: 2082