یہ ایک فارسی نوحہ ہے جس کا عنوان ہے: “ہقرآن کی پناہ میں اہلبیتؑ کے عاشق” اس نوحے میں قرآن اور اہلبیتؑ کے درمیان نہ ٹوٹنے والے رشتے اور تعلق کو بعض مثالوں کے ضمن میں پیش کیا گیا ہے جو اصل میں حدیث ثقلین کی ترجمانی ہے جس میں آنحضرتؐ نے فرمایا تھا کہ میں تمہارے درمیان دو گرانقدر چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں، پہلی کتاب خدا (قرآن) جس میں ہدایت اور نور ہے لٰہذا اس سے متمسک رہو اور دوسری میرے اہل بیتؑ ہیں اور یہ دونوں (ایک دوسرے سے) ہرگز جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوض کوثر کے کنارے میرے پاس آئیں۔ اور اس نوحے میں قرآن کو محور قرار دینے کی وجہ در حقیقت ان لوگوں کو پیغام دینا مقصود ہے جو آزادی بیان کے نام پر آئے دن قرآن کریم کی شان میں گستاخی کرتے ہیں، اگر چنانچہ وہ اپنی مذموم اور پست حرکتوں سے باز نہ آئیں تو ہم عزاداران حسینی قرآن کے لئے جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، یہ اسی امام کے پیروکار ہیں جس کے سر اقدس نے نوک نیزہ پر قرآن کریم کی تلاوت کی تھی۔ یہ خوبصورت نوحہ ایران کے معروف نوحہ خواں سید مجید بنی فاطمہ کی بہتریں آواز میں اردو ترجمے کے ساتھ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔

#ویڈیو #مجید_بنی_فاطمہ #فارسی_نوحہ #قرآن_اہلبیتؑ #قرآن #نوحہ #قرآن_کی_پناہ #سپاہی #موعود #زینب #فاطمہ #شہادت #کربلا #حسینؑ #تلاوت

کل ملاحظات: 1201