عزاداری امام حسین علیہ السلام درحقیقت اسلام حقیقی کو زندہ رکھنے اور اس کی ترویج کا ایک پائیدار ذریعہ ہے. عزاداری امام حسین علیہ السلام کی بدولت اسلام محمدی کے پیروکاروں کی رگوں میں جوش و حرارت باقی ہے. عزاداری امام عالی مقام علیہ السلام ہی کی بدولت ہر زمانے کی باطل طاقتوں کے خلاف نفرت اور ان سے مبارزے کی جرات اور ہمت پیدا ہوتی ہے. یہ مظلوموں کے حق میں درد کا اظہار و احساس کرنا بالخصوص کربلا اور عاشورہ کی یاد منانا ان کی یاد میں گریہ و زاری کرنا اور ان کا ماتم کرنا ہی ہے جو انسانی احساسات اور جذبات کو جلا بخشتے ہیں اور معاشروں کو زندہ رکھتے ہیں.

اس موضوع پر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.

#ویڈیو #ماتم #گریہ #مکتب_سیدالشہداء # بنیاد #فریاد #تحریک

کل ملاحظات: 8815