محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی ہرعاشق اہلبیتؑ کا دل محزون اور مغموم ہوجاتا ہے اور دل کی کیفیت دگرگون ہوجاتی ہے، ہر آنکھ اشکبار اور ہر زبان پر امام حسینؑ کا نوحہ ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے پوری کربلا سمیٹ کر دل میں بسا دی گئی ہو۔ کیوں نہ ایسا ہو؟ کیونکہ امام حسینؑ علیہ السلام کی قربانی وہ عظیم قربانی ہے جسے خالق کائنات نے اپنی کتاب قرآن کریم میں ذبح عظیم سے یاد کیا ہے اور شاعر نے اپنے اس نوحے میں اس کیفیت کی عکاسی کی ہے جو محرم الحرام کی آمد کے موقع پر ایک با ایمان انسان کے دل میں طاری ہوتی ہے۔ چنانچہ اس کیفیت کو ایران کے معروف نوحہ خواں اور ذاکر اہل بیتؑ حاج سید مجید بنی فاطمی کی آواز میں آپ اس نوحے میں محسوس کر سکتے ہیں جو اردو ترجمے کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضرہے۔

#ویڈیو #مجید_بنی_فاطمی #دل #کربلا #ماتم #آشنا #ذبح_عظیم #قربانی #دستک #قمیض #راستہ #شہ_رگ #دستر_خوان_زینبی

کل ملاحظات: 958