معرفت ایک ایسا جوہر ہے جس کے ساتھ دنیا کی کسی بھی نعمت کا موازانہ اور مقایسہ نہیں کیا جاسکتا، روایات کے مطابق ہر انسان کی قدر و قیمت اس کی معرفت کے مدارج کے مطابق طے پاتی ہے، جس قدراللہ تعالی اور اسکے اولیاء کے حوالے سے انسان کی معرفت میں اضافہ ہوتا جائیگا اسی حساب سے خدا کے نزدیک انسان کے مقام و منذلت میں بھی اضافہ ہوتا جائیگا اور معرفت ہی کی اساس پر انسان ایمان کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوتا ہے لہٰذا معرفت ایک ایسا جوہر نایاب ہے جس کی کوئی قیمت نہیں اور اس جوہر کے ہوتے ہوئے انسان کبھی بھی گھاٹا اٹھانے والوں میں سے نہیں ہوگا۔ چنانچہ اس سلسلے میں بعض مراجع تقلید کی جانب سے مجالس عزاء میں عزاداروں کی جوتیوں کو سیدھا کرنے کی وجہ سمیت دیگر تفصیلات کو جاننے کے لئے آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔

#ویڈیو #آیت_اللہ_مصباح_یزدی #معرفت #مراجع_تقلید #جوتیاں #مجلس_عزاء #پسند #محبت #خدا #کیمیا #جوہر #نقصان

کل ملاحظات: 878