«نذر آب» یہ ایک بہترین فارسی نوحہ ہے جس میں امام حسینؑ کی تشنگی کو محور قرار دیتے ہوئے تشنگی کی المناک داستان کی جانب اشارہ کیا گیا ہے. اس نوحے میں امام حسینؑ کو بحر عشق کی موج قرار دیتے ہوئے قطرے کو اس کے ساتھ ضم ہونے کی صورت میں کس طرح قطرہ دریا میں تبدیل ہوجاتا ہے؟ اور آپ سے وابستگی کی صورت میں کس طرح مشکلات کی گرہیں کھل جاتی ہیں؟ اور جس کسی کے دل میں امام حسين ؑ کی محبت پائی جاتی ہے تو وہ اپنی زندگی میں ضرور ایک بار کربلا پہنچنے کیلئے کیسے تڑپتا ہے اور کربلا جانے کے بعد اس کے دل کی کیا کیفیت ہوتی ہے؟ چنانچہ انہی تمام ظریف اور لطیف نکات کو شاعر نے اس نوحے میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے جسے آپ اردو ترجمے کے ساتھ ایران کے معروف نوحہ خواں محمد حسین پویانفر کی آواز میں اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

#ویڈیو #محمد_حسین_پویانفر #فارسی_نوحہ #عشق #موج #قطرہ #دریا #تشنگی #داستان #کربلا #سفر #پیاس #آواز #صحرا #تشنہ_لبی #بے_قرار #ساقی #آستاں

کل ملاحظات: 1009