مَنْ زارَها عارِفاً بِحَقِّها فَلَهُ الْجَنَّةُ۔(امام علی رضا علیہ السلام)

اہلبیت اطہار علیہم السلام کا پاکیزہ گھرانہ جس نے الہی اہداف اور خالص محمدی اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لیے سختیاں جھیلیں اور مصائب برداشت کئے، یہ وہ گھرانہ ہے جس کے پاکیزہ افراد، انسانوں کو خداوندِ متعال کے ساتھ متصل کرنے کا وسیلہ ہیں، خداوندِ متعال کی خاص عنایت اور کرم اِس پاکیزہ گھرانے کے افراد کے ساتھ ہے۔ انہی میں سے ایک عظیم الشان خاتون جو ساتویں امام، حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی بیٹی اور امام علی رضا علیہ السلام کی بہن ہیں۔ آپ کا روضہ اقدس قم المقدس کی سرزمین میں شمع کے پروانوں یعنی کمالِ الہی کے مشتاقین اور اسلامِ محمدیؐ کے حقیقی پیروکاروں کا مرکز بنا ہوا ہے اور ہر کوئی اپنی ظرفیت اور معرفت کے مطابق اِس الہی ذخیرے سے استفادہ کر رہا ہے۔

بی بی فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے بارے میں روحانی گفتگو دیکھنے کے لیے اِس کلپ کا ضرور مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #حرم_مطہر #آقائے_مجتہدی #نئی_روح #تبدیلی #حوائج #دعا #عینک #شرف

کل ملاحظات: 1995