ہائبرڈ وار فیئر یا ہمہ گیر جنگ اس جنگ کو کہا جاتا ہے جس میں دشمن قوتیں اپنے مفادات کے لئے مخالف ریاستوں پرتمام میدانوں میں حملہ آور ہوتی ہیں اور اپنے اہداف کے حصول کے لیے شاطرانہ چالوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتی ہیں اور یہ وسیع و عریض جنگ تمام محاذوں میں لڑی جاتی ہے خواہ وہ معاشی محاذ ہو یا سیاسی محاذ یا پھر فوجی محاذ۔ اور اس وقت دشمن کی جانب سے ایرانی عوام کے خلاف ایسی جنگ مسلط کی گئی ہے جسکا بنیادی مقصد ایران کے اسلامی معاشرے کو تباہ کرتے ہوئے پھر سے شاہی نظام کوبحال کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے امریکہ کی قیادت میں عالمی سامراجی نظام نے ہمہ گیر جنگ یا ہائبرڈ وار فیئر کا نقشہ ڈیزائن کیا ہے اور اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پابندیاں، دہمکیاں، مذاکرات سمیت مختلف قسم کی حکمت عملیاں اپنائی ہیں اور اس طرح کی جنگ کے آغاز کیلئے مہسا امینی جیسی کرد لڑکی کی موت کو کلید کے طور پر پیش کیا ہے۔

دشمن اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود کیا اپنے اہداف میں کامیاب ہوسکتا ہے؟ ہائبرڈ وار فئیر میں کونسے مقامی عناصر دشمنوں کے مہرے ہوتے ہیں؟ اس سلسلے میں ماضی کا تجربہ کیا کہتا ہے؟ اور آخر کار وہ کون لوگ ہونگے جو سامراجی قوتوں کے جنگی نقشے کو خاک میں ملادیں گے؟

اردو زبان میں ان تمام سوالات سے آگاہی کیلئے اس ڈاکومنٹری کو ضرور دیکھئے۔

#ویڈیو #ہائبرڈ_وار #عسکری #انقلاب #دشمن #عناصر #محاذ #بد_امنی #چابی #مہسا_امینی #کوملا #فسادات #سلیبرٹیز #اتحادی #امریکہ #شہید #مشرق_وسطی #حسرت #افواہیں

کل ملاحظات: 1720