آیت الله شبیری زنجانی

ان گزشتہ دنوں میں سرزمین فلسطین پر خاک و خون میں ڈوبے اہل غزہ کا محاصرہ اور ان پر صیہونی قابض حکومت کی جانب سے ہونے والے ظلم نے ایک مرتبہ پھر سے دردمند انسانوں کو پریشانی اور دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔ کئی ہزار مظلوم انسان شہید ہوئے ہیں اور کئی ہزار دوسرے لوگ گزشتہ چند دہائیوں سے فلسطین میں اسلام دشمنوں اور استعماری سیاستدانوں کے کھیل کا شکار ہیں۔ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دوٹوک انداز میں اس ظلم عظیم کو روکنے کےلیے اپنا کردار ادا کرے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ امام زمانہ مہدیِ آخرالزمانؑ کے ظہور کے ذریعے انسانیت کے دکھوں کا خاتمہ فرمائے اور عدل و انصاف کو جہاں میں نافذ فرمائے۔

www.zanjani.ir