آیت الله محسن اراکی

فلسطینی مجاہدین بھائیوں کے نام !
بسم الله الرحمن الرحیم۔ آپ پر اللہ کی جانب سے سلامتی ہو۔ میری دعا ہے کہ خداوند متعال اس عظیم کامیابی کو آپ کےلیے دوام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے۔ فلسطینی عوام پر سلام ہو، فلسطین میں موجود اسلامی مزاحمت سے وابستہ ہمارے غیرت مند بھائیوں پر سلام ہو۔ حماس پر سلام، جہاد اسلامی پر سلام اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کے تمام گروہوں پر سلام ہو۔ یہ عظیم کامیابی جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے ہاتھوں سے عطا فرمائی ہے، آپ کےلیے برکت اور خوشی کا سبب ہو۔ یہ ناقابل انکار کامیابی جو ہمارے بھائیوں کی مدد سے فلسطین میں ظاہر ہوئی، جس کو ہم آج دیکھ رہے ہیں، یہ اس بات کی نشانی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا وعدہ پورا کر کے دکھایا ہے۔ یہ ایک الہٰی کامیابی ہے جو ہمارے سامنے ہے۔۔۔آپ کو اسکی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آگے بڑھتے جائیں اور اسرائیلی دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے جائیں، تاکہ انکو دوبارہ منظم ہونے کا موقع بھی نہ مل سکے اور جیسے جیسے ان کی صفیں گرتی جائیں اور رکاوٹیں ٹوٹتی جائیں، اس راہ کو جاری رکھیں۔اس کےلیے اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے آگے بڑھتے جائیں اور تل ابیب (نامی شیطانی مرکز) پر حملہ کریں، اس پر تسلط قائم کریں، مکمل فتح نزدیک ہے۔ انشاء اللہ (ایک مرتبہ پھر سے) آپ پر اور حماس، جہاد اسلامی ار دیگر مزاحمتی گروہوں کی اسلامی قیادت پر، جو کہ ہمارے بھائی ہیں، سلام ہو۔

7 اکتوبر 2023