آیت اللہ باقر الحکیم کی شہادت پر تعزیتی پیغام

اِس عالی قدر سید کی شہادت عراقی قوم کے لیے ایک جانسوز غم اور قابضین کے جُرم کی ایک اور سند ہے کہ اپنی غیر قانونی موجودگی کے ذریعے عراق پر ناامنی اور ہرج و مرج مسلط کیا ہواہے۔ لیکن خود مختار اور مسلمان عراق کے دُشمن جان لیں کہ اِس مظلومانہ شہادت سے استکبار اور صیہونزم کے منصوبوں اور اہداف کے مقابلے میں عراقی عوام کا عزم اور مقاومت، اُن کا اسلامی راستہ اور دینی قیادت پر ایمان اور وفاداری کمزور نہیں پڑے گی۔ بلکہ اِس کے برعکس، اُن( عراقی عوام) کے ارادے و اہداف مضبوط تر ہوجائیں گے