اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [45] | دنیا کے بدمعاشوں، مستکبروں اور جابروں کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت

دنیا کے غنڈوں، جابروں اور مستکبروں سمیت اُن سب کے سرغنہ یعنی سامراجی جرائم پیشہ امریکہ کے خلاف رعب دار، باعظمت اور قابلِ فخر مزاحمت روز بروز شدّت اختیار کرتی گئی۔ اِن تمام چالیس سالوں میں کسی کے آگے سرِ تسلیم خم نہ کرنا، انقلاب اور اُس کی الٰہی ہیبت و عظمت کی حفاظت اور پاسداری کرنا، متکبر اور مستکبر حکومتوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہونا، ایران اور ایرانی قوم بالخصوص اِس سرزمین کے جوانوں کی ایک واضح اور معروف خصوصیت رہی ہے