اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [47] | چالیس سالہ انقلاب اور دوسرا بڑا قدم

عزیز جوانو! یہ اسلامی انقلاب کی تاریخ کی چند اہم سرخیاں تھیں۔ وہ عظیم، پائیدار اور چمکتا ہوا انقلاب، جس کی ترقّی کے لیے اللہ کی مدد سے آپ کو اب دوسرا قدم اٹھانا ہو گا۔ چالیس سالہ کوششوں کا ماحصل ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔