اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [48] | ایک مثالی مملکت اور قوم کی قابل فخر خصوصیات

ایک ایسی مملکت اور قوم جو خودمختار، صاحب اقتدار، باعزّت، دینی اقدار کی پابند، علمی ترقّی کی حامل، بیش قیمت تجربات سے لیس، اطمینان اور امید سے بھرپور، خطّے میں گہرا اثر رکھنے والی اور عالمی امور میں طاقتور منطق کی حامل، سائنسی ترقّی کی رفتار میں پوزیشن ہولڈر، اِسی طرح ایٹمی، اسٹیم سیل، نینو، خلائی سائنس اور اس جیسی ٹیکنالوجیز اور سائنسی مہارتوں میں چوٹی کے مقامات میں ممتاز، سماجی خدمات کے پھیلاؤ میں ممتاز، جوانوں کے بیچ جہادی جذبے میں فائق، مفید جوانوں کی تعداد میں اور اِسی طرح کئی دیگر قابل فخر خصوصیات میں ممتاز ہے؛ یہ سب کا سب انقلاب کا ماحصل، انقلابی موقف اور جہادی(جدوجہد) اختیار کرنے کا نتیجہ ہے