اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [58] | ملک کے مادی مواقع کی طولانی فہرست (1)

ملک میں مادی مواقع کی ابھی ایک طویل فہرست ہے جسے کارآمد، پرجوش اور عقلمند منتظمین فعال کر کے اور اُن سے فائدہ اٹھا کر ملکی آمدن میں نمایاں ترقّی کی ایک چھلانگ لگا سکتے ہیں اور ملک کو دولت مند، بے نیاز اور صحیح معنوں میں ایک پُراعتماد مملکت بنا سکتے ہیں اور موجودہ مشکلات کو برطرف کر سکتے ہیں۔ ایران، دنیا کی ایک فیصد آبادی کے ساتھ، دنیا کے سات فیصد معدنیاتی ذخائر کا مالک ہے۔