اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [9] | زندہ اور مستحکم انقلاب

ایک زندہ اور باارادہ شے کی طرح، اسلامی انقلاب بھی ہمیشہ سے لچکدار، اور اپنی کوتاہیوں کی اصلاح کے لیے آمادہ رہا ہے، لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ اپنے اصل وجود پر نظرِ ثانی کرے یا جلد ہی کسی چیز سے متاثر ہو جائے۔ انقلابِ اسلامی، تنقید پر مثبت حسّاسیت کا مظاہرہ کرتا ہے اور اُسے نعمتِ خداوندی اور گفتار کے بے عمل غازیوں کے لیے ایک تنبیہ سمجھتا ہے، لیکن کسی بھی طریقے سے اپنی اُن اقدار سے دور نہیں ہوگا جو الحمد للہ لوگوں کے دینی ایمان کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔