اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [92] |فساد سے مقابلے کا تقاضہ

اور اِسی کا تقاضہ یہ ہے کہ ایک کارآمد ادارہ تیز نظروں اور کٹیلے انداز کے ساتھ تینوں مقتدر قوّتوں (انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ) میں ہمیشہ حاضر رہے اور حقیقی معنوں میں فساد (اور کرپشن) کا مقابلہ کرے، بالخصوص حکومتی اداروں کے اندر۔ البتہ اسلامی جمہوری حکومت کے کارکنوں کے درمیان کرپشن کی شرح دوسری بہت سی مملکتوں خصوصاً طاغوتی حکومت کی نسبت جو سراسر فساد اور فساد پرور تھی، بہت کم ہے۔ اور الحمداللہ اِس نظام کےعہدیداروں نے زیادہ تر اپنی حفاظت کی ہے۔ لیکن (کرپشن) جتنی بھی ہو، ناقابل قبول ہے۔