امام باقر علیہ السلام کے دور امامت میں سب سے بڑا جہاد…

اگر کوئی شخص یہ دعویٰ کرے کہ امام محمد باقر علیہ السلام نے اپنے دور امامت میں اسلامی جہاد کا سب سے بڑا بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھایا ہوا تھا تو اسکا یہ دعویٰ مبالغہ آمیز نہیں ہوگا، امام محمد باقر علیہ السلام، ایک ایسے دور میں امامت کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھاتے ہیں کہ جس وقت اسلامی دنیا، بنی مروان کی جابر اور طاغوتی حکومت کے بھاری بوجھ تلے دبی ہوئی تھی۔ ایسے میں ضروری تھا کہ اسلامی سماج اور خاص طور پر جن لوگوں کا دل اسلامی حکومت کیلئے دھڑک رہا تھا، انہیں منظم کیا جائے۔ ہمیں جان لینا چاہئے کہ امام محمد باقر علیہ السلام، اس زمانے میں حالات کو اس حد تک صحیح سمت حرکت دینے میں کامیاب رہے کہ آپکی شہادت کے بعد آپکے جان نثار اور مخلص شیعہ، اس بات کی توقع کرنے لگے تھے کہ وہ عنقریب چند سالوں کی مختصر مدت میں علوی اور صحیح اسلامی حکومت کو بر سر اقتدار آتے ہوئے دیکھیں گے۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
27 اکتوبر 1980