امام خمینیؒ کی نگاہ میں آیت اللہ بہشتیؒ کی شخصیت

وہ (دشمن) آقا بہشتی کو ایک ظالم آمر متعارف کروانا چاہتے تھے، جبکہ میں انہیں بیس سال سے زیادہ عرصے سے جانتا ہوں، اور جس چیز کو ان غیر منصفوں نے ملک بھر میں پھیلایا اور “مرگ بر بہشتی” کہا؛ اس کے برعکس میں شہید بہشتی کو ایک پرعزم، مجتہد، عہد کا پابند، دیندار، ملت کو چاہنے والا، اسلام سے محبت کرنے والا اور ہمارے معاشرے کے لئے مفید شخص سمجھتا ہوں۔

امام خمینی رضوان اللہ علیہ
صحیفہ امامؒ، جلد 14، صفحہ 518 اور 519