امریکی افسر کی خود سوزی

امریکی سیاست کا رسوا کن کام، انسانیت کے خلاف اس حد تک جا پہنچا ہے، جیسا کہ آپ نے سنا ہے، اس امریکی فوجی افسر نے خود کو زندہ جلا دیا ہے۔ ہوائی فوج (کے افسر) نے خود کو آگ لگا دی ہے۔ یعنی حتیٰ اس جوان کے لیے جو اس تہذیب میں بڑا ہوا ہے، اس کے لیے یہ مشکل ہو گیا ہے، حتیٰ اسکا ضمیر بے چین ہو چکا ہے۔ البتہ ایک انسان کی جگہ ہزار انسانوں کو خود سوزی کرنی چاہیے، فساد میں غرق ہو کر نہیں رہا جا سکتا۔ ایک انسان کا ضمیر بیدار ہوا ہے اور اس نے خود سوزی کر لی ہے، یعنی مغربی تہذیب نے خود اپنا تعارف کروا دیا ہے، خود کو برہنہ کر دیا ہے، خود اپنا پتہ دیا ہے کہ کس قدر فاسد، کس قدر منحرف اور کس قدر ظالم ہے۔ ہم امیدوار ہیں کہ خداوندِ متعال اپنی نصرت اسلام، مسلمین، فلسطین اور خصوصاً غزہ کے شاملِ حال فرمائے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
28 فروری 2024