انتظارِ فَرَج اور ایک اہم نکتہ

مہدویت کے باب میں ایک نکتہ یہ ہے کہ اسلامی (علمی) ورثے میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کو انتظارِ فَرَج سے تعبیر کیا گیا ہے، فَرَج یعنی کیا؟ یعنی مشکل کشائی! انسان کو فَرَج کا کب انتظار ہوتا ہے؟ کب مشکل کشائی کا انتظار ہوتا ہے؟ جب بندشیں، گِرہیں اور مشکلات موجود ہوں۔ مشکلات میں گِھر کر انسان فَرَج کی ضرورت محسوس کرتا ہے گِرہیں کھولنے والے مشکل کشاء (کا انتظار!) یہ اہم نکتہ ہے۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
17 اگست 2008