انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار | انفوگرافک

عالمی استکبار امریکہ اس وقت دوسرے مخالف ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لئے جس چیز کو بروئے کار لارہا ہے وہ حقوق انسانی کا دعویٰ ہے اور خود کو انسانی حقوق کا علمبردار سمجھتا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے اور اس وقت دنیا میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی میں سر فہرست جو ملک دکھائی دیتا ہے وہ امریکہ ہی ہے، چنانچہ امریکہ کی تاریخ، حقوق انسانی کی خلاف ورزی سے بھری پڑی ہے خواہ امریکہ کے اندر ہو یا امریکہ سے باہر۔ جیساکہ اس اینفو گرافی میں امریکیوں کی جانب سے حقوق انسانی کی خلاف ورزی کی بعض مثالوں کی جانب اشارہ کیا گیا ہے جسے آپ مشاہدہ کر سکتے ہیں۔