تمام شہداء رب کے پاس رزق حاصل کرتے ہیں

کیا تمام شہداء برابر اور ایک ہی مرتبے پر (فائز) ہیں؟ ہم جانتے ہیں کہ ایسا (بالکل) نہیں ہے۔ ان (شہداء کے) درجات (ایک دوسرے سے) بہت مختلف ہیں۔ (یہ مختلف درجات) ان کی نیت، معرفت، قربانی اور وہ مشکلات اور تکلیفیں جو انہوں نے برداشت کی ہیں، (ان سب) کے مطابق ہیں۔ خدا بھی ان کا اجر (ان کو ایک دوسرے سے ) مختلف عطا فرمائے گا؛ مگر(پھر بھی اس اختلاف کے باوجود) تمام شہداء اپنے رب کے پاس زندہ ہیں، رزق اور روزی(خاص) حاصل کرتے ہیں۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
05 جنوری 2012