…حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی حفظہ اللہ نے اپنے ایک پیغام میں

حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی حفظہ اللہ نے اپنے ایک پیغام میں ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی خدمت میں عالی قدر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت و تسلیت عرض کی۔

بسم الله الرحمن الرحیم
انالله و اناالیه راجعون
جناب مستطاب آیت اللہ آقائے خامنہ ای دامت برکاتہ
السلام علیکم و رحمةالله و برکاته

عالی قدر جنرل قاسم سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ کی شہادت کی خبر، افسوس اور بہت زیادہ غم و اندوہ کا سبب بنی۔ اِن تمام سالوں میں عراق میں داعشی عناصر سے برسرِ پیکار اُس مرحوم کا بے مثال کردار اور بہت زیادہ اُن کی زحمات جو کہ اِس راستے میں اُنہوں نے سہیں فراموش نہ ہونے والی ہیں۔
میں اُس عالی مقام شہید سے محرومیت کے فقدان پر جناب عالی کو اور اُن محترم کے مکرّم فرزندان، عزیز و اقارب اور ایران کی با شرف قوم کو بالخصوص کرمان کی عوام کو تعزیت عرض کرتے ہوئے، خدائے منّان سے اُس سعادت مند مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور فراوان اجر کی درخواست کرتا ہوں۔

ولاحول ولا قوة الا بالله العلی العظیم
آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی
4جنوری2020