حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی بے مثال قربانیاں

مدینے کی فتح سے پہلے یعنی اس سے پہلے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اختیار میں کوئی شہر ہو، کوئی سکون کی زندگی میسر ہو، کوئی حکومت اور طاقت آپ حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اختیار میں ہو، سخت ترین حالات میں حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا نے اپنے مال کے ذریعے بھی، اپنی جان کے ذریعے بھی اور اپنے آرام و سکون کے ذریعے بھی انفاق کیا؛ (اس راستے پر قربان کیا)۔ (حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے) ان(فضائل) سے غفلت برتی گئی ہے، (اس جہت سے) آپ حضرت سلام اللہ علیہا مظلومہ ہیں۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
9 مئی 2016