حقیقی مؤمن

امام موسیٰ کاظمؑ ایک روایت میں فرماتے ہیں:
لَيْسَ كُلُّ مَنْ قَالَ بِوِلَايَتِنَا مُؤْمِنًا
ہماری ولایت کا قائل ہونے والا ہر شخص مؤمن نہیں ہوتا۔

صرف اہلِ بیتؑ کی ولایت کا اقرار کر لینا انسان کو مؤمن نہیں بنا دیتا۔ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ہم اہلِ بیتؑ کے پیروکار ہیں، لیکن وہ در حقیقت مؤمن نہیں ہوتے۔ مؤمن وہ ہے جس کے دل میں اہلِ بیتؑ کی تعلیمات اور ہدایات پر عمل کرنے کا پختہ عزم اور ارادہ موجود ہو۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی
25 اپریل 2018