خاص لوگوں کے پیچھے عوام کی حرکت

ان لوگوں کی تعداد زیادہ ہے جو دنیا کی خاطر اپنا دین قربان کرنےکے لئے تیار ہیں۔. کوفہ میں نتیجہ یہ نکلا کہ مسلم بن عقیل شہید ہو گئے اور اسی کوفہ سے جہاں اٹھارہ ہزار شہریوں نے مسلم بن عقیل کی بیعت کی تھی، بیس، تیس ہزار یا اس سے زیادہ لوگ، امام حسین علیہ السلام سے جنگ کرنے کے لئے کربلا جاتے ہیں، یعنی خاص لوگوں کی حرکت اپنے پیچھے عوام کو بھی حرکت میں لے آتی ہے۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
9 جون 1996